اسد عمر کو کس عالمی ادارے کے کہنے پر وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا ، نبیل گبو ل نے حیران کن دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسد عمر کونکالاگیا، ایف بی آر کو ختم کردینا چاہئے۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس دینے والوں کوخوفزدہ کردیاہے ، حکومت ٹیکس نیٹ بڑھائے ، میرا یہ دعویٰ ہے کہ ٹیکس معافی سے صرف دس فیصد لوگ فائدہ اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کالا دھن بنانے والوں کوسفید کرنے کا موقع نہ دیں ، ٹیکس ایمنسٹی چوروں اورڈاکوﺅں کیلئے سرٹیفکیٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسد عمر کونکالاگیا، ایف بی آر کو ختم کردینا چاہئے۔
ان کا کہناتھا کہ اب ملک میں حکومت آئی ایم ایف کی ہے ، تحریک انصاف کوڈونیشن د ینے والوں کو بچانے کےلئے سکیم لائی گئی ہے ۔