پیپلز پارٹی نے عید کے بعدحکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی نے عید کے بعدحکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا
پیپلز پارٹی نے عید کے بعدحکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آنے کا ارادہ ہے ،پیپلز پارٹی عید کے بعد مظاہر ے کرے گی۔

اے آر وائی نیو ز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آنے کا ارادہ ہے ،پیپلز پارٹی عید کے بعد مظاہر ے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شوگرملز والوں کیلئے سبسڈی ہے لیکن غریبوں کیلئے سبسڈی نہیں ہے ، ایمنسٹی کارپوریٹ سیکٹرکیلئے ہے ، ٹیکس چوروں سے کہا جارہاہے کہ صرف چارفیصد ٹیکس دیدو ۔

ان کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کاحق نہیں روکاجاسکتا، حکومت کے فیصلوں کی ٹائمنگ اور وعدے کہاں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہم کو معلوم تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا ، ہماری حکومت کو بھی بہت سے مسائل کا سامنا تھا ۔

مزید : قومی