وہ خاتون جس کا شوہر جج اور بیٹا معروف وکیل ہے لیکن اسے گزشتہ 40 سال سے فاﺅنٹین ہاﺅس میں چھوڑا ہوا ہے،کہانی جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

وہ خاتون جس کا شوہر جج اور بیٹا معروف وکیل ہے لیکن اسے گزشتہ 40 سال سے فاﺅنٹین ...
وہ خاتون جس کا شوہر جج اور بیٹا معروف وکیل ہے لیکن اسے گزشتہ 40 سال سے فاﺅنٹین ہاﺅس میں چھوڑا ہوا ہے،کہانی جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم فاﺅنٹین ہاﺅس میں سب سے پہلے آنے والی خاتون 40 سال گزرنے کے باوجود آج بھی اسی جگہ پر مقیم ہیں۔

لاہور میں ذہنی مریضوں کیلئے قائم فاﺅنٹین ہاﺅس میں قمر نامی خاتون گزشتہ 40 برس سے مقیم ہیں۔ فاﺅنٹین ہاﺅس کی ذمہ دار خاتون کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ 40 برس سے یہیں پر مقیم ہیں اور فاﺅنٹین ہاﺅس کی سب سے پہلی ممبر ہیں، ان کے شوہر جج اور ان کا بیٹا معروف وکیل ہے، دوروں کی وجہ سے وہ کبھی ان کو گھر ہی نہیں لے کر جاتے۔

خاتون نے بتایا کہ ’بزرگ خاتون سارا دن دروازے کے پاس بیٹھی رہتی ہیں اور ہر آنے جانے والے کو دیکھ کر کہتی ہیں میرا بھائی آگیا ، میرا بیٹا مجھے لینے آگیا، ہم لوگ ان کی دلجوئی کیلئے کہہ دیتے ہیں کہ آپ کو لینے کیلئے2 بجے آجائیں گے‘۔

اینکر نے بزرگ خاتون سے سوال پوچھاکہ آپ کا بیٹا آپ کو لینے نہیں آتا تو خاتون نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے گھر میں رہتا ہے۔ فاﺅنٹین ہاﺅس کی ذمہ دار خاتون نے بتایا کہ مریضہ خاتون کا بیٹا کئی سال بعد انہیں دیکھنے آتا ہے، کبھی کبھار ڈرائیور آتا ہے اور حال چال پوچھ کر چلا جاتا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور