بھارت، ٹریفک حادثے میں 8افراد ہلاک، 50زخمی

بھارت، ٹریفک حادثے میں 8افراد ہلاک، 50زخمی

  

نئی دہلیّ(شِنہوا) بھارت کی وسطی ریاست مدھیا پردیش میں گزشتہ رات کو ٹرک اور بس میں تصادم کے باعث کم ازکم8افراد ہلاک جبکہ50زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ اطلاعات کے مطابق حادثہ مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں پیش آیا۔نقل مکانی میں ہلاک ہو نے والے مزدوروں کا تعلق شمالی ریاست اترپردیش سے تھا،جب حادثہ پیش آیا تب یہ مزدور نوول کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے لاگو کئے گئے حالیہ لاک ڈان کے دوران جنوب مغربی ریاست مہاراشٹرا سے ٹرک کے ذریعے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -