میکسیکو میں زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک

میکسیکو میں زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک

  

میکسیکوسٹی (اے پی پی) میکسیکو کی وسطی مشرقی ریاست پیئبلا میں زہریلی شراب پینے کے بعد 17 افراد ہلاک ہوگئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے مقامی حکام نے بتایا کہ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا واقعہ دارالحکومت سے 200 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع قصبہ چیکون کؤٹلامیں پیش آیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی کونسل نے واقعے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے اس واقعہ کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -