اچھرہ، شمالی چھاؤنی اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے قیمتی اشیا سے محروم

  اچھرہ، شمالی چھاؤنی اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسام کے گھر سے7لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔اچھرہ میں ڈاکوؤں نے شہباز کے گھر سے 3لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے قاسم کے گھر گھس کر2لاکھ30ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر سے 1لاکھ65ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے مشتاق کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے احمد سے40ہزار نقدی اور دیگر سامان۔غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حماد سے24ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے جنید سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ماڈل ٹاؤن،ساندہ سے گاڑیاں، لوئر مال،گجر پورہ، نشتر کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -