شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کویقینی بنایاجائیگا،سی سی پی او
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق آج سے شہر بھر میں مکمل لاک ڈاون ہوگا۔ مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں شہر بھر میں لاک ڈاون کو یقینی بنانے کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے گی۔ ذوالفقارحمید نے کہا کہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پریشانی سے بچنے کیلئے گھروں میں محفوظ رہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ مساجد اور عبادت گاہوں کے اندر اور باہر سوشل ڈیسٹنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے۔
جمعہ کے نماز کے وقت مساجد اور عبادت گاہوں کے ارد گرد ڈولفن اور پیرو فورس کی گشت میں اضافہ کیا جائے۔