کرپشن کیس،ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس

کرپشن کیس،ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت میں گریٹر اقبال پارک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد اور شاہد علی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج شعیب علی نے کیس کی سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان مطلوب نہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے انتقامی کاروائی کے لئے اسے مقدمے میں نامزد کیا۔

،اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاجبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کا موقف ہے کہ ملزم نے من پسند ٹھیکوں کے باعث خزانے کو مجموعی طور 381.874 ملین کا نقصان پہنچایا۔

مزید :

علاقائی -