احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مئی تک توسیع

احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مئی تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مئی تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ریفرنس پر سماعت کی،گزشتہ روز ملزم کوکرونا وائرس کے خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیاگیا،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے،،اس کیس میں دس گواہان بطور گواہ شامل ہیں،عدالت میں اب تک 7گواہان اپنے بیان بھی قلمبند کروا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -