دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر نے چھری سے دوست کی گردن کاٹ کرقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم زبیر نواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے،فاضل جج نے ملزم کو دوبارہ30مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تھانہ سمن آباد پولیس نے ملزم زبیر نواز کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سمن آباد کے علاقے میں اپنے دوست کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر چھری سے اس کی گردن کاٹ دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیاتھا، تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے،مزید تفتیش کی ضرورت نہیں،ملزم کو جیل بھیج دیاجائے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم جاری کردیاہے۔

،ملزم کے خلاف تھانہ سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -