شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کیلئے تمام ٹریفک سیکٹرز میں فاتحہ خوانی

شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کیلئے تمام ٹریفک سیکٹرز میں فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے آج کو دوسروں کے کل پر قربان کرنے والے شہید شمس شفیق ٹریفک پولیس نے سلام پیش کیا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کیلئے تمام ٹریفک سیکٹرز میں دعائیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ شہید شمس شفیق کی شہادت نے لاہور پولیس کے نام کو ایک مرتبہ پھر امر کر دیا۔ ہم اپنے جان و مال کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں۔ دوسروں کی حفاظت کیلئے خود کو بھی محفوظ کرنا ہوگا۔
سی ٹی او لاہور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں کسی بھی محکمے میں سب سے زیادہ پولیس متاثر ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے 07 اہلکار قرنطینہ سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔ سید حماد عابد نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وبائایک حقیقت ہے جس کا سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ شہری سختی سے ماسک اور گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک وارڈنز نے بریفنگ کے دوران شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -