یوم علی،سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمیدکاکربلا گامے شاہ کا دورہ

یوم علی،سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمیدکاکربلا گامے شاہ کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے یوم علی کے حوالے سے کربلا گامے شاہ کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائرہ لیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے تمام سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ٹریفک انتظامات اور ٹریفک کی نقل و حرکت کے بارے میں سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے سی سی پی او ذوالفقارحمید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچہری چوک سے داتا صاحب، پیر مکی یو ٹرن سے داتا نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ یوم علی پر ہر قسم کے جلوسوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کے جلوس اور اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -