سٹی ڈویژن سے7روز میں 307ملزم گرفتار،رپورٹ

سٹی ڈویژن سے7روز میں 307ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 307 ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 06 گینگز کے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اْن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے30 پسٹلز، 03 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 12کلوگرام سے زائد چرس اور 227 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 35 ملزمان سے داو پر لگی رقم برآمد کی گئی۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر81ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -