کورونا وائرس جسم میں کئی ہفتے رہ سکتا ہے، سعودی وزارت صحت

کورونا وائرس جسم میں کئی ہفتے رہ سکتا ہے، سعودی وزارت صحت

  

ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس انسانی جسم میں کئی ہفتے رہ سکتا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیا کہ وائرس کبھی چند دن اور کبھی چند ہفتے تک انسانی جسم میں رہ سکتا ہے اس کا دارومدار مزاحمتی نظام پر ہے کہ وہ کتنا مضبوط ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر مریض کی حالت نازک ہوتی ہے تو اسے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں طویل مدت تک رکھا جاتا ہے۔ یہ احتیاطی تدبیر اس خدشے کے پیش نظر کی جاتی ہے کہ کبھی کبھار وائرس ہفتوں جسم میں برقرار رہتا ہے۔ العبد العالی نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھی کورونا وائرس کی علامتیں ختم ہوجانے کے بعد دو دن یا کئی دن تک بھی وائرس کا اثر رہتا ہے۔ اس کے بعد وائرس جسم میں نظر نہیں آتا۔ اس کا سلسلہ کبھی پانچ ہفتے اور علامتیں برقراررہنے کی صورت میں کچھ کم مدت تک بھی چلتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں وائرس کے ایکٹیو ہونے اور کبھی کبھی اس کے اثرات برقرار رہنے کی حالت میں فرق کرنا ہوگا۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں وائرس کے اثرات نظر آتے ہیں مگر علامتیں ختم ہوجاتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -