ایران کا 5سال کے ریزیڈنسی پرمٹ کے اجراء کا فیصلہ

ایران کا 5سال کے ریزیڈنسی پرمٹ کے اجراء کا فیصلہ

  

تہران (اے پی پی) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کارحکومت کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ایران میں پانچ سالہ رہائش کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایران کے نائب وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایران میں 5سال کی رہائش کے خواہش مند سرمایاکاروں کے لیے درخواست فارم ایرانی وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایران کے محکمہ اور ایران کے مرکزی بینک کے زیر انتظام پلیٹ فارم کے ذریعے تین زبانوں میں دستیاب ہوں گے وہ سرمایہ کار جو ریذیڈنسی پرمٹ کے اہل تھے وہ اب بینک ڈپازٹ بنانے یا بانڈز یا ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ ایران میں 5سال کے لیے رہائش کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -