چینی کمپنی کا پاکستانی خاندانوں کیلئے ضرور یات زند گی کاعطیہ

چینی کمپنی کا پاکستانی خاندانوں کیلئے ضرور یات زند گی کاعطیہ

  

چھانگ شا (شنہوا) چین کی سیڈ انڈسٹری کی سرکردہ کمپنی نے کہا کہ اس نے پاکستان میں 1 ہزار غریب گھرانوں کو ضرور یا ت زند گی کا عطیہ کیا ہے۔چین کے وسطی صوبہ ہونان میں قائم یوان لونگ پھِنگ ہائی ٹیک ایگری کلچر کمپنی لمیٹڈ نے اپنے مقامی شراکت دار کے زریعے 30 لاکھ سے زیادہ روپے (تقریبا 30ہزار امریکی ڈالر) مالیت کا سامان خریدا ہیجس کے تحت ہر خاندان کو20 کلو آٹا، 10 کلو چاول، 5 کلو چینی اور 3 لیٹر کوکنگ آئل دیا جا ئے گا۔کمپنی کے ایک مینیجر لیو لن ہوئی نے کہا ہے کہ بہت سارے مقامی لوگ اپنے آمد نی کے ذرائع سے محروم ہوگئے ہیں، جس کی وجہ کرونا کی وبا پھیلنے کے با عث پیداوار کا رک جانا ہے اور یہ کمپنی 8 مئی سے پاکستانی شہروں گولارچی اور پاکپتن میں مشکلات کے شکار گھرانوں کو ضروریات زند گی کی اشیا بھیج رہی ہے۔یہ کمپنی سال 2000 سے پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی ترقی، ترویج اور ان کی مقامی سطح پر فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے اس سے غریبوں کے مسائل کم ہونگے۔

مزید :

علاقائی -