آرمینیامیں کورونا کے باعث ایمرجنسی میں 13 جون تک توسیع

آرمینیامیں کورونا کے باعث ایمرجنسی میں 13 جون تک توسیع

  

یری وان(این این آئی)آرمینیا میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ایمرجنسی میں 13 جون تک توسیع کر دی ہے۔غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق اپریل کے اؤآخر سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم مئی کے شروع میں ہی حکومت نے معیشت کے تقریباً تمام شعبوں کو کھولنے کا اجازت دے دی تھی۔30 لاکھ آبادی والے قفقاز کے خطے میں واقع اس ایشیائی ملک میں اب تک کورونا کے 3860 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ جمعرات تک ملک میں 49 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -