آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن سے 6 لاکھ شہری بیروزگار

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن سے 6 لاکھ شہری بیروزگار

  

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں 6 لاکھ کے قریب شہری روزگار سے محروم ہوچکے ہیں جو چالیس سال کے عرصے میں بیروزگاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے اپریل سے شروع ہونے والے کورونا لاک ڈاؤن سے اب تک چھ لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ افراد نے بیروزگاری کے دوران ملنے والی سہولیات کے لیے بھی اپلائی کیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اسے تکلیف دہ صورتحال قرار دیا ہے۔ادارہ برائے شماریات کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں 2.7 ملین (27 لاکھ)یا ہرپانچواں شخص روزگار سے محروم ہوچکے یا ان کے ورکنگ آورز میں کمی آچکی ہے جس کی وجہ سے وہ مالی مسائل کے شکار ہیں۔اس وقت صرف 12.4 ملین (1 کروڑ 24 لاکھ) آسٹریلوی شہریوں کو روزگار حاصل ہے جو 1978 ء میں اس طرح کا ڈیٹا رکھنے کے بعد اب تک کی بدترین صورتحال ہے۔

مزید :

علاقائی -