پولیس،رینجرز اور پاک فوج کے دستوں کا شہر میں فلیگ مارچ

پولیس،رینجرز اور پاک فوج کے دستوں کا شہر میں فلیگ مارچ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر امن و امان کا قیام اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تناظر میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس،رینجرز سمیت پاک آرمی کے دستوں نے حصہ لیا۔ ایس پی سول لائنز کیپٹن(ر)دوست محمد کی قیادت میں فلیگ مارچ ریس کورس سے شروع ہو کر مال روڈ،قرطبہ چوک،آئی جی آفس،استنبول چوک،بوہڑ والا چوک،شالیمار چوک سے ہوتا ہوا گورنر ہاوس پراختتام پذیر ہواجبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی قیادت میں فلیگ مارچ ماڈل ٹاؤن، فیروزپور روڈ،کلمہ چوک،برکت مارکیٹ،اکبر چوک،پیکو روڈ،فیروزپور روڈ،کلمہ چوک،لبرٹی گول چکر مین بلیوارڈ،کلمہ چوک سے ہوتا ہوا واپس ماڈل ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں ڈولفن سکواڈ،پی آر یواور تھانوں کی موبائلز بھی شامل تھیں۔ فلیگ مارچ کا مقصد کورونا صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دنوں میں شہری غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کریں۔

مزید :

علاقائی -