ملک میں آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ کے مقابلے جاری

  ملک میں آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ کے مقابلے جاری

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور بیس، بیس سیکنڈ کے تین ایونٹ رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں جن میں بوائز سنگلز اور گرلز سنگلز شامل ہیں، چمپئن شپ کے یہ مقابلے 4 مئی سے 20 مئی تک جاری رہیں گے اور 22 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -