بابراعظم، ایش سودھی کے 5مشکل بلے بازوں میں سرفہرست

بابراعظم، ایش سودھی کے 5مشکل بلے بازوں میں سرفہرست

  

اسلام آباد (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سودھی نے پاکستانی ون ڈے اور ٹی۔ 20 کے کپتان بابراعظم کو اپنے لئے پانچ مشکل بلے بازوں میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ بابراعظم کے خلاف باؤلنگ کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سودھی نے کہا کہ بابراعظم ان پانچ بلے بازوں میں شامل ہیں جنہیں باؤلنگ کرنا سب سے مشکل ہے۔

، ان بلے بازوں میں بابراعظم، بھارت کے ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، بلیک کیپس کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی شامل ہیں۔ ان بلے بازوں میں بابراعظم مشکل بلے باز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بلے بازوں میں جو مشکل بلے باز ہیں ان میں پہلے بابر دوسرے نمبر پر سٹیو سمتھ، کین ولیمسن، ویرات کوہلی اور آخر میں جو روٹ شامل ہیں۔ سودھی نے کہا کہ بابراعظم ان پانچوں میں باؤلنگ کرنے میں مشکل ترین ہیں، وہ واقعتاً ایک بہترین کھلاڑی ہے۔

 سودھی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ 25 سالہ بلے باز بابراعظم کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں، مجھے ہمیشہ بابر کو باؤلنگ کرانا واقعی مشکل لگتا ہے، ہم متحدہ عرب امارات میں بابراعظم کے خلاف کھیلے ہیں اور انہوں نے واقعتاً اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -