پاکستانی بہادر قوم، مشکل کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عقیل خان

پاکستانی بہادر قوم، مشکل کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عقیل خان

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کے نامو ر ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر قوم ہے اور اس نے ہمیشہ ہی مشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اس وقت حالات درست نہیں ہے مگر ہم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کا مقابلہ کرنا ہوگا اس سے قبل بھی جب ایسی مشکلات آئیں ہم نے بحثیت قوم اس کا مقابلہ کیا اور کامیابی بھی حاصل کی انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی امدادی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہ خوش آئند ہے اور یہ ایک زندہ قوم کی نشانی ہے عقیل خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں جس کی تعریف کی جانی چائیے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس پر عمل کریں کیونکہ اس پرعمل کرکے ہی ہم اس وباء سے بچ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گھروں میں رہ کر بھی کھلاڑی اپنی فٹنس بحال رکھ سکتا ہے اور اس وقت کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں جس طرح سے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں کھیلوں کے میدانوں میں بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -