شوبزکی ترقی کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت،عالیہ علی

شوبزکی ترقی کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت،عالیہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عالیہ علی نے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے‘شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر ساتھ چلنا چاہیے۔ عالیہ علی نے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا ہے اور اب بھی ٹی وی ہی پر کام کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیار،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

مزید :

کلچر -