کورونا کے باعث فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،شوبز شخصیات

کورونا کے باعث فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ لالی ووڈ اب 20 سال پہلے جیسا نہیں رہا، گزشتہ چند سال میں فلم انڈسٹری میں حیران کن تبدیلی آئی ہے اور خصوصی طور پر آخری 5 سال میں بہت کچھ بدلا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے ترقی کے عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس موذی وبا نے شوبز سمیت زندگی کے ہر شعبہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد فلمی سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں یہ رک گیا تھاشوبز شخصیات نے کہا کہ اس وقت جس طرح کی فلمیں لالی ووڈ میں بن رہی ہیں یا جس طرح کے کردار بنائے جا رہے ہیں، پہلے ایسے کردار نہیں بنائے جاتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگر 2 دہائیاں پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو لالی ووڈ میں ایسی فلموں کی بھرمار نظر آئے گی جس میں ہیرو یا ہیروئن کا کردار ہی اہم ہوتا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اب کسی بھی فلم کی کامیاب کا کریڈٹ ہیرو یا ہیروئن کو نہیں بلکہ مجموعی کاسٹ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نئی نسل کے اداکار ہر طرح کا مختصر یا منفی کردار خوشی سے ادا کرتے ہیں اور کوئی بھی ہیرو یا ہیروئن کے کردار کا مطالبہ نہیں کرتا۔ 5 سال میں لالی ووڈ فلموں کی کہانی، پلاٹ اور کرداروں میں بہت فرق آیا ہے، اب ماضی کی طرح گھسے پٹے یا ہیرو اور ہیروئن کے کرداروں پر مبنی فلمیں نہیں بنائی جاتیں۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،او پی راشد عباس،پرویز کلیم،عروج،حمیرا،عینی رباب اور نجیبہ بی جی ننے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب اداکار منتخب اور خاص فلموں میں کام کرتے ہیں اور آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

کلچر -