ٹی وی فنکاروں کا فلموں کی جانب آنا خوش آئند،عروج

ٹی وی فنکاروں کا فلموں کی جانب آنا خوش آئند،عروج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی اداکارہ و ماڈل عروج نے کہا کہ ٹی وی فنکاروں کی بنائی ہوئی فلموں کی کامیابی نے ملک و بیرون ملک جو نئی شناخت بنائی ہے وہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔ معیاری کام کسی نے بھی کیا ہواس کا کریڈٹ ملکی سطح پر ہر ایک کو جاتا ہے۔ ٹی وی فنکاروں کا فلموں کی جانب آنا خوش آئند ہے، ذاتی طور پر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند ہوں تاہم اچھی آفر اور جاندار سکرپٹ کی منتظر ہوں۔
سرحد کی قید میں فن کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔ملکی ڈرامہ انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے میں اب بہتری آگئی ہے۔غیر ملکی ڈراموں کی بہتات کے باوجود ملکی ڈراموں نے اپنی منفرد شناخت بنارکھی ہے۔ فیملی و معاشرتی موضوعات پر مبنی ڈرامے ناظرین میں پسند کئے جارہے ہیں۔ ماڈلنگ کے بعد ٹی وی ڈراموں میں جو شناخت ملی اس کا تصور نہیں کیا تھا۔

مزید :

کلچر -