خرم علی کی بطور ماڈل میوزک ویڈیو”اک سیلفی“ ریلیز

خرم علی کی بطور ماڈل میوزک ویڈیو”اک سیلفی“ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل خرم علی کی بطور ماڈل نئی میوزک ویڈیو”اک سیلفی“ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو کو گزشتہ روز اے ایم ریکارڈ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے جو مقبولیت حاصل کررہاہے۔اس گانے کو گلوکار افضل ماہی اور گلوکارہ سبین علی نے گایاہے اس کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہے اس گانے کا میوزک کاشی خان اور سمیر راجپوت نے ترتیب دیاہے اس ویڈیومیں خرم علی کے ساتھ ماڈل سحر ملک نے ماڈلنگ کی ہے خرم علی نے بتایاکہ ان کے اب تک بہت زیادہ ویڈیو ز ریلیز ہوچکے ہیں۔

جنہوں نے مقبولیت حاصل کی ان کا یہ نیا گانا سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہاہے۔اداکار خرم علی نے مذید بتایاکہ وہ ان دنوں مختلف میوزک ویڈیوز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دو نئی فلموں میں مرکزی کردار بھی اداکررہے ہیں انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں وہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نام بنا لیں گے۔

مزید :

کلچر -