نامور طبلہ نواز استاد سلامت خاں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

نامور طبلہ نواز استاد سلامت خاں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے دیرینہ ساتھی اور ملک کے نامور طبلہ نواز استاد سلامت خاں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے رمضان کے عشرہ مغفرت میں مغفرت کا پروانہ لہراتا ایک اور فقیر منش فنکار چلا گیا بات دکھ کی ضرور ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ایسی شاندار اور انعام یافتہ رخصتی پرہمیشہ رشک آیا ہے۔ اللہ پاک بے حساب مغفرت فرمائے۔موسیقی کے حلقے اپنے عظیم ساتھی کے انتقال پر سخت افسردہ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے دکھ میں نہ فقط برابرکے شریک اور ساتھ موجود ہیں۔

مزید :

کلچر -