روزہ تزکیہ نفس کا نام ہے،گلوکارہ سمیرا شمع

روزہ تزکیہ نفس کا نام ہے،گلوکارہ سمیرا شمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ سمیرا شمع نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ روزہ تزکیہ نفس کا نام ہے اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنی عبادات و بڑھانا ہو گا تاکہ ہم اپنے رب کو راضی کرسکیں۔ایک سوال کے جواب میں سمیرا شمع نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وباء نے خوف و ہراس مچایا ہواہے ہمارے وطن عزیز کے باسی بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں ہمارے ادارے،حکومت اور خصوصاً میڈیکل سے وابستہ سٹاف اس کا مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔سمیرا شمع نے کہاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پانے کے لیئے ہمیں اپنے اللہ کے حضور معافی کا طلبگار بننا ہوگا تاکہ وہ ہم سے راضی ہو کر اس وباء کو ہم سے اٹھا لے۔سمیرا شمع نے مذید کہاکہ اس وباء کی وجہ سے بہت سارے افراد بیروزگار ہو گئے ہیں۔
جن کا کوئی روزگار نہیں رہا ہمیں ایسے لوگوں کی جی بھر کر امداد کرنی ہوگی تاکہ وہ اس عید پر خود کو تنہا نہ سمجھیں اگر ہم نے اپنی نسلیں محفوظ بنانی ہیں تو ہمیں حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کو فالو کرنا ہو گا تاکہ ہم محفوظ رہیں اور اپنی آنیوالی نسلوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

مزید :

کلچر -