اداکارہ ثروت گیلانی کی تسبیح بناتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ ثروت گیلانی کی تسبیح بناتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ثروت گیلانی نے رمضان المبارک کے پیش نظر بچوں کے لئے منفرد اور رنگین تسبیح بنانا سکھا دی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں ویڈیوز میں اداکارہ مہارت سے رنگین موتیوں، دھاگے، اون اور سوئی کی مدد سے بچوں کے لئے تسبیح بناتی دکھائی دیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مختلف موتیوں سے تسبیح بنائی جاسکتی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر موجود کسی بھی قسم کے موتیوں سے رنگین تسبیح بنائیں اور بچوں کو پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔ثروت کا کہنا تھا کہ تسبیح کیا ہے، اس میں ہم کیا پڑھتے ہیں اور اس کی ہماری زندگی میں کیا اہمیت ہے، بچوں کو یہ سب بتانا بہت ضروری ہے مداحوں سے کہا کہ وہ بھی گھر میں ان کے بتائے گئے طریقے سے تسبیح بنا کر انہیں ٹیگ کریں۔

تاکہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی بنائی گئیں تسبیحات شیئر کریں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ وقت گزاری کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔

مزید :

کلچر -