مہوش حیات کا ہاتھوں کے ساتھ دل صاف رکھنے کا پیغام

مہوش حیات کا ہاتھوں کے ساتھ دل صاف رکھنے کا پیغام

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے لوگوں کو ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھنے کا پیغام دیا ہے۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لوگوں کو پیغام بھی دیا کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔ مہوش حیات کے اس پیغام کو ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بے حد سراہا اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت ہم سب کو مل جل کر ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے غریب افراد اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں مہوش حیات نے کہا کہ ہاتھ دھونا بہت ضروری ہے اور اس سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک دوسروں کے لئے اپنے دلوں کو بھی صاف رکھنے کی ضرورت ہے اور اس سے ایک دوسرے کے لئے دلوں میں محبت پیدا ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -