اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی انٹری سے بہتری آئی ہے،آمنہ الیاس
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی انٹری سے بہتری آئی ہے‘تکنیکی شعبوں سے وابستہ لوگ تعلیم کے زیور سے مالا مال ہیں۔اپنے ایک انٹرو یو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان میں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کا معیار بہتر ہے۔شوبز انڈسٹری کے رزوال کے دن ختم ہو چکے ہیں اب ہماری انڈسٹری ترقی کی منازل طے کررہی ہیں۔
داکارہ نے مزید بتایا ماڈلنگ اور اداکاری دنیا کے سب سے مشکل ترینکام ہیں۔باہر بیٹھ کر باتیں کرنا زیادہ آسان کام ہے۔کیمرے کے سامنے کام کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔کیونکہ پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔اس لئے ہر کام سوچ سمجھ کرکرنا پڑھتا ہے۔