اداکارہ سونیا حسین نے مستحق افراد کی امداد شروع کردی

اداکارہ سونیا حسین نے مستحق افراد کی امداد شروع کردی

  

ہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین نے مستحق افراد کی مدد کرنے کے لیے کام کا آغاز کرتے ہوئے راشن بیگ کی تقسیم شروع کردی ہے۔ سونیا حسین انسٹاگرام پر انہوں نے راشن بیگز کی ویڈیو شیئر کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک معنی خیز پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ہر سال رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہر ایک شخص اپنی حیثیت کے مطابق اپنے مستحق بھائیوں کی مدد کرتا ہے لیکن اِس بار لاک ڈاون کی وجہ سے بہت سے لوگ مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے یہ وقت صاحبِ استطاعت لوگوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اِس مشکل گھڑی میں حقدار لوگوں کی مدد کریں۔اداکارہ نے راشن تقسیم کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے ایک چھوٹی سی نیکی کرنے کا سوچا ہے کہ جس میں ہم اپنی اسطاعت کے مطابق اشیائے ضرورت لے کر راشن بیگ تیار کریں گے، یہ ا?پ پر منحصر ہے کہ آپ راشن کے کتنے بیگز بناتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ’راشن تقسیم کرتے وقت اِس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ کسی کی عزت نفس آپ کی وجہ سے مجروح نہ ہو، آپ یہ کام چْپ چاپ بھی کرسکتے ہیں۔آخر میں اداکارہ نے راشن بیگ کے ساتھ ایک کاغذ پرآئیے مِل کر بِکھیریں مْسکراہٹیں‘ لکھا اور ساتھ ہی ہنسنے والی شکل بھی بنائی۔اِس ویڈیو کے کیپشن میں سونیا حسین نے لکھا کہ ’یہ مایوسی ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، میں نے اپنا کام کرلیا ہے اب آپ کو بھی اپنا حق ادا کرنا ہے۔

مزید :

کلچر -