اللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے نجات دے، ردا عاصم
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل ردا عاصم نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے نجات دے شوبز کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے،ان دنوں مکمل فراغت کی وجہ سے گھر والوں کو مکمل وقت دینے کا موقع ملا ہے۔اداکاری آسان کام نہیں،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے یہ کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔