نجی مصروفیات کے باعث شوبزسے دور ہوں،مایا سونو

نجی مصروفیات کے باعث شوبزسے دور ہوں،مایا سونو

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے شوبز سے الگ نہیں کچھ مصروفیات کی وجہ سے دورہوں۔مایا سونو خان نے کہا کہ شوبز کا شعبہ کوئی عام شعبہ نہیں یہاں بھی انسان کو کامیاب ہونے کیلئے بہت زیادہ محنت کر نا پڑتی ہے اور خود کو سازشی لوگوں سے بچانا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اس لئے میں نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ خود کوبد لا ہے اور اب کوئی بھی کام کر نے سے پہلے سو بار سوچتی ہوں۔مایا سونو خان نے کہا کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے24گھنٹے کام کر نے کی ضرورت ہے‘حکومت اگر کچھ فنڈز انڈسڑی کو بھی دے دے تو دنوں میں انڈسڑی کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جب پاکستانی فلم انڈسڑی کے موجود ہ حالات کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ مجھے آج بھی فلم انڈسڑی کے شاندار دن یاد ہیں اور میری دلی خوا ہش ہے کہ کل نہیں آج ہی فلم انڈسڑی کا پرانا دور واپس آئے جس کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -