صنم سعید کا عوام کے غیرذمہ دارانہ رویئے پرافسوس

صنم سعید کا عوام کے غیرذمہ دارانہ رویئے پرافسوس

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صنم سعید نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کے غیرذمہ دارانہ رویئے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا واقعی ان حالات میں ہمیں عید کی شاپنگ کی ضرورت ہے؟اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لوگوں کے بے تحاشہ رش کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی عید کی خریداری کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صنم سعید کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’کیا ہمیں واقعی بازار جا کر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے۔

؟ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟انہوں نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی احتیاط سے باہر جائیں، یہ بہت مشکل وقت ہے کیوں کہ سب ہی ایک ساتھ باہر نکل آئے ہیں۔

مزید :

کلچر -