فنکاروں کا موجودہ صورت حال میں جینا مشکل ہوگیا،قیصر ثناء اللہ

فنکاروں کا موجودہ صورت حال میں جینا مشکل ہوگیا،قیصر ثناء اللہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین ایکشن کمیٹی سٹیج ڈرامہ آرٹسٹ ویلفئر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،سینئر صوبائی وزیر علیم خان، پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کردئیے ہیں۔قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب بھر کے سٹیج ڈرامہ سے منسلک فنکاروں کا اس صورت حال میں جینا مشکل ہوگیا ہے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، گجرات، جڑانوالا، بھکر، عارف والا,اوکاڑہ،ساہیوال،ملتان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فنکار سخت مشکل سے دوچار ہیں۔ان کی مشکل کا آسان حل پنجاب کے تھیٹرعید الفطر پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔یہ فنکاریومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں۔پچانوے فیصد فنکار کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی پریس کانفرنس میں ہم نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اب حکومت پر ہے کہ وہ ہماری التجا کو قبول کرلے۔

مزید :

کلچر -