کورونا سے 12کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں،حسین محی الدن

کورونا سے 12کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں،حسین محی الدن

  

لاہور (پ ر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسلامک فنانس ورچوئل فورم (آئی ایف وی ایف) کے زیر اہتمام منعقدہ کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران اور اسلامک فنانس کے ذریعے اس کے حل کے موضوع پر منعقدہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 22کروڑ آبادی والے ملک میں 12کروڑ افراد خط غربت کی لکیر کے نیچے جا سکتے ہیں، زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ سمیڈا سے ملکر بیروزگار افراد کو کاروباری اشیاء کی شکل میں مالی مدد دے کر موجودہ وسائل کے ذریعے 5سال میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو برسرروزگار لا سکتے ہیں۔، انہوں نے بتایا گورنمنٹ سیکٹر ہر سال 7ارب سے زائد زکوٰۃ جمع اور تقسیم کرتا ہے اور ایک ہزار ارب روپے کی زکوۃ نجی سطح پر جمع اور تقسیم ہوتی ہے۔

گورنمنٹ کے اداروں نے زکوٰۃ کے مصارف شادی بیاہ کے اخراجات اور بلائنڈ شہریوں کی مدد کے حوالے سے جو مصارف بیان کررکھے ہیں اول تو اس مد میں یہ رقم استعمال ہوتے ہوئے نظر نہیں آئی اور دوسرا ان غیر سنجیدہ مصارف کی وجہ سے صاحب نصاب حکومتی اداروں کو زکٰوۃ دینا پسند نہیں کرتے کیونکہ زکوٰۃ کی تقسیم کے نظام پر عام آدمی کااعتماد نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر ایک ہزار ارب روپے کی زکوۃ جمع اور تقسیم ہوتی ہے، نجی سطح پر بھی یہی ماڈل اختیار کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد یادرکھیں کہ زکوٰۃ کی رقم کے حصے کر کے چار یا پانچ ہزار کسی کو دینے سے کسی کی غربت ختم نہیں ہوتی اس لئے ایک خاندان کے افراد طے کر لیں کہ وہ زکوٰۃ کی مجموعی رقم سے کسی ایک شخص کو پاؤں پر کھڑا کریں گے تاکہ وہ آئندہ سال زکوٰۃ لینے والوں میں سے نہیں دینے والوں میں سے ہو۔ عشر و زکوۃ کی مد میں جمع ہونے والے وسائل غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے لئے استعمال کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ یہ بات بڑی اہم ہے کہ کسی کو نقد رقم نہ دی جائے، اہلیت اور تربیت کے مطابق کاروباری اشیاء خرید کر دی جائیں تاکہ وسائل کا غلط استعمال نہ ہو اور جو شخص کاروبار کرے گا وہ یقینی طور پر آسان اقساط کی صورت میں لیا گیا غیر سودی قرض واپس بھی کر سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -