کورونا وائرس کے پیش نظر سخت احتیاط کی ضرورت ہے،عابد علی
لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کو سخت ترین احتیاط کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری آمدورفت اور رش اس وباکے پھیلنے کا موجب بن سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی اجازت دے کر تاجروں کو ریلیف دیا ہے۔ تاجر برادری بھی دکانوں اور مارکیٹوں میں حفاظتی اقدامات کی پابندی یقینی بنائے۔