فوٹو گرافر مبارک علی پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے،عزیز الرحمن چن

فوٹو گرافر مبارک علی پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اورآفیشل فوٹو گرافرمبارک علی پارٹی کا اثاثہ تھے اُن کی وفات پر پارٹی کا ہر کارکن اشک بار ہے مبارک علی چاچا کے انتقال سے پارٹی ایک ثابت قدم جیالے اور ہمہ وقت تیار و پرعزم ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے پوری پارٹی کو افسردہ کر دیا ہے۔

اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے انہوں نے کہا ہے کہ چاچا مبارک کے انتقال سے پیپلز پارٹی بہترین سپاہی سے محروم ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں چاچا مبارک کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -