سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر انجینئرز کی اگلے گریڈ میں ترقی

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر انجینئرز کی اگلے گریڈ میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خبرنگار) گریڈ5کے 24 سینئر انجینئرزکو گریڈ 6میں ڈپٹی چیف انجینئر اور گریڈ 4کے انجینئرز کو گریڈ 5 میں سینئر انجینئرز کے عہدے پر بھی ترقی دے دی گئی ہے جس کی گزشتہ روز باقاعدہ سوئی ناردرن گیس کی بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جی ایم ایچ آر شاہد نثار نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے چندسینئرز انجینئرز کو گریڈ 6میں ڈپٹی انجینئرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے تاہم انجینئرزکو سینئر انجینئرز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن 18 مئی بروز پیر کو جاری کیا جائے گا۔