تحریک انصافملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،ملک عمران

تحریک انصافملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،ملک عمران

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے،شاہدرہ کے تمام بنیادی مسائل حل کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 12کے نائب صدرملک عمران نے اپنی رہائشگاہ پر علاقہ کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گھر گھر راشن تقسیم کا عمل جاری ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ راشن کی تقسیم میں میرٹ کو مقدم رکھا جائے۔ملک عمران نے مزید کہا کہ اپنے علاقہ یوسی12میں سیوریج اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کام وقفہ وقفہ سے حل کر ا ہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -