رہائشی سکیموں میں غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12مسمار

  رہائشی سکیموں میں غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12مسمار

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ منظور شدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں اور کنٹرولڈ ایریامیں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 12عمارتیں مسمار کردیں۔پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نمبر 8 بلاک بی تھری پر تعمیر شدہ رہائشی عمارت میں بلااجازت ردوبدل کرنے پر اسے مسمار کردیا۔ اس موقع پر شیشے کے کام اور سیڑھی کو مسمار کیا گیا۔ اویسیہ کالونی میں پلاٹ نمبر 15 پر تعمیر شدہ عمارت میں میں کیا جانے والا گلاس ورک مسمار کردیا گیا۔لاہور ایونیو کے بالمقابل پائن ایونیو روڈ پر بلااجازت تعمیر کی جانے والی عمارت کا غیرقانونی گراؤنڈ فلور مسمار کردیاگیا۔اس کے علاوہ یہاں تعمیر کیا جانے والا ایک رہائشی کمرہ بھی مسمار کردیا گیا۔ ویلنشیا ٹاون کے رہائشی پلاٹ نمبر148 بلاک ایج پر کی جانے والی غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی گئی۔محافظ ٹاون میں گراؤنڈ فلور پر دکانوں کی غیر قانونی تعمیر مسمار کردی گئی۔محافظ ٹاون فیز ٹو میں پلاٹ نمبر 78 اور 79 بلاک اے پر گراؤنڈ فلور پر دکانوں کی غیر قانونی تعمیر مسمار کردی گئی۔ ویلنشیا ٹاون میں رہائشی پلاٹ نمبر 139 بلاک پی ون پر کھولے جانے والے یاسر بروسٹ کی عمارت کا سامنے والا حصہ جزوی مسمار کردیا گیا۔

سات کلومیٹر رائیونڈ روڈ پر انیق ایسوسی ایٹس کے بالمقابل غیر قانونی عمارت کو گراؤنڈ فلور تک مسمار کر دیا گیا۔ رائل پلازہ ایل ڈی اے ایوینیو ون کے بالمقابل رائیونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیر شدہ عمارت کو گراؤنڈ فلور تک مسمار کردیاگیا۔ ایک کلومیٹررائیونڈ روڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کے قریب غیر قانونی تعمیر شدہ عمارت کا گراؤنڈ فلور مسمار کردیا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پاک پنجاب ہوٹل کے بالمقابل غیر قانونی تعمیر کی جانے والی عمارت کا گراؤنڈ فلور مسمار کردیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -