منافع خوروں کے خلاف کارروائی کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

منافع خوروں کے خلاف کارروائی کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔رمضان المبارک میں بھی ناجائز منافع خوری اپنے عروج پر ہے۔دکاندار من مانی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔

آؒلو 80،لہسن 325،ادرک 400روپے کلو فروکت ہورہا ہے۔سیب 300روپے،کیلا 200درجن اور سٹابری 200روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔سادہ لوح شہری منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ناجائزمنافع خوروں کیخلاف حقیقی معنوں میں کریک ڈاؤن کیا جائے۔سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -