الخدمت ویمن ونگ کے زیراہتمام ضرورتمند خواتین میں عید پیکیج تقسیم

الخدمت ویمن ونگ کے زیراہتمام ضرورتمند خواتین میں عید پیکیج تقسیم

  

لاہور(پ ر)الخدمت وومن ونگ کی ٹیم نے سنٹرل آفس منصورہ میں ضرورتمند خواتین میں عید پیکج تقسیم کئے۔ کرونا کی اس آزمائش کے موقع پر الخدمت کی ذمہ داران کا کہنا تھا کہ آزمائش میں معاشی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشرے کی نادار خواتین کو رمضان سے قبل بھی راشن پیک کا عطیہ دیا گیا تھا اور اب دوران رمضان ان میں عید پیکج تقسیم کیے جارہے ہیں۔ الخدمت کی ان کاوشوں کا مقصد مستحق خواتین کی دلجوئی کرنا ہے تا کہ ان غیر معمولی حالات میں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا فرق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -