حکومت کوروناکو چھوڑ کر اپوزیشن سے مقابلہ کر رہی ہے،اشرف بھٹی

حکومت کوروناکو چھوڑ کر اپوزیشن سے مقابلہ کر رہی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ساری دنیا کے لیڈر حکومتیں اور سیاسی جماعتیں یکجا ہو کر کورونا وائرس کی وباء کے خلاف لڑ رہی ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ عوام پر مسلط کردہ پی ٹی آئی کی حکومت اس وباء پر قابوپانے کی بجائے اپنے ملک کی اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ سے لڑ رہی ہے اور کورونا وائرس کی آڑ میں طے شدہ آٹھارویں ترمیم پر شب خون مارنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

حکومت کے اس غیر ذمے درانہ روئیے نے ثابت کیا ہے کہ ان کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی کرسی بچانے کی فکر لا حق ہے حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جسے راستے کا پتہ ہو،وہ راستہ دکھاتا بھی ہو اور خود اس پر گامزن بھی ہو،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے کی منظوری کے طریقہ کار کو آسان بنانا اب وقت کی ضرورت ہے ہمیں اپنے وسائل کے درمیان رہ کر اس حوالے سے کام کرنا ہے اور اپنے ملک ہی کی انڈسٹری کو فروغ دینا ہے، حکومت کے چند سو کارندے اتنے بڑے ڈیزاسٹر سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اسلئے حکومت کو فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو اپنے ساتھ ملانا اور انہیں عالمی معیار کی پروٹیکشن دینا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -