شہباز شریف نیب کو ہدف بنانے کے بجائے دولت کا حساب دیں،مومنہ
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک تو نہیں ہوئے اور اب بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں، شہبازشریف نیب کو ہدف بنانے کے بجائے لوٹی گئی دولت کا جواب دیں، شاہد خاقان عباسی اسمبلی میں ہیرو بنے کی کوشش کرتے رہے مگر وہ زیر و ہیں، شاہد خاقان عباسی کا خطا ب مایوس کن رہا، انہوں نے کہا کہ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔
، وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے 7ارب کا پیکیج دیا گیا، آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔عوام کے تمام مسائل حل کریں گے، عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے، ہم آگے کی طرف جارہے ہیں، ملک میں ترقی کا سفر جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا، عمران خان عوام کے دلوں کی آواز ہیں،