پیپلز پارٹی غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،رانا عیش بہادر

پیپلز پارٹی غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،رانا عیش بہادر

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے بانی رہنما رانا عیش بہادر ایڈووکیٹ اور رانا اکرم نے کہا ہے کہ اب تک کی حکومتی کارکردگی سے ثابت ہوا ہے کہ نہ تو مسلم لیگ کواس عوام سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کو عوام کا کوئی دکھ درد ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں جس جرات اور بہادری کے ساتھ پاکستان کے عوام کا مقدمہ پیش کیا اس کو ساری سیاسی جماعتوں کے غیور کارکنان سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاجارہا،47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین ہی سے47روپے ٹیکس وصول کرکے انھیں ان کا حق دینے پر تیار نہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے محنت کشوں نے ہمیشہ ملکی تعمیروترقی کیلئے کام کیاہے، لاک ڈ اؤن سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ ہی متاثر ہورہا ہے۔ پاکستان میں 80 فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کی حالت سب سے ذیادہ توجہ طلب ہے،مزدوروں کے مسائل ریاست کو حل کرنے چاہئیں مگر حکومت کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -