آل پاکستان ماربل انڈسٹری کا اجلاس،تاجروں کی بھرپور شرکت
لاہور(پ ر) آل پاکستان ماربل انڈسٹریز کا ہنگامی اجلاس چیئرمین چودھری محبوب علی سرکی کی زیر صدارت ہواجس میں صوبائی صدر چوہدری افضل سندھو،جنرل سیکرٹری چوہدری عمران،ندیم اسلم،حاجی جمیل احمد،ملک طارق جان رحمان،سید فیصل، شوکت انصاری،حاجی قیوم،اشرف سعید،،حافظ بلال،شیخ شان،اختر رشید خان،فاروق حمید بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں سینٹری کے کاروبار سے وابستہ حاجی ذوالفقار،حاجی ایازخان اور حاجی اسد اسلم کے خلاف قبضہ گروپوں کے گھناؤنے الزامات کو مسترد کیا گیا اور کہا گیا کہ تینوں افراد 30سال سے فیروز پور روڈ پر دیانتداری سے کاروبار کر رہے ہیں۔