16گرانفروش گرفتار

16گرانفروش گرفتار

  

لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 471 انسپکشنز کیں،81 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 01 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ16 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات،17 کو حراست میں لیتے ہوئے04 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -