متروکہ وقف بورڈ کی آمدن میں 762ملین روپے کا اضافہ

متروکہ وقف بورڈ کی آمدن میں 762ملین روپے کا اضافہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت بورڈ آفس میں بجٹ منظوری کے حوالے سے ممبران کا اجلاس،کنٹرولر اکاؤنٹس،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد اورملک کے مختلف اضلاع سے بورڈ ممبران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت، کنٹرولر اکاؤنٹس اخترخان چانڈیو نے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرسٹ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آمدن میں 762ملین کا اضافہ ہواجبکہ اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی گئی،اور مالی وسائل بھی پہلے سے بہت بہتر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 30جون تک اپنے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین بورڈ کی قیادت میں گزشتہ مالی سال کی کارکردگی پچھلے کئی سالوں سے بہتر ہے،اس سے قبل،بورڈ کی ذیلی سب کمیٹی نے بجٹ 2020-21منظور کیا ہے۔

،بورڈ ممبران کی اکثریت نے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے اقدامات کی خوب الفاظ میں سراہا،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے بتایا کہ UNOکی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں اقلیتوں کے بارے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے اور خاص طور پر کرتار پور راہداری اور شوالہ تیجا سنگھ مندر سیالکورٹ کو بحال کرنے کے اقدام پر ٹرسٹ بورڈ کی تعریف کی ہے جو باعث فخر ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔اکثریتی بورڈ ممبران نے بجٹ کی منظوری دی جبکہ باقی ممبران سے منظور ی کے لئے دوبارہ میٹنگ پیر 18مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی،اجلاس میں بورڈ کے ممبرسید ضیاء النور کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی اور ملک میں جاری کرونا وائر س کے جلد از جلد خاتمے اور اسکے بچاؤ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -